وزارت خزانہ نے اسٹیل مل ملازمین کی دو ماہ کی تنخواہیں جاری کر دیں

Steel Mill

Steel Mill

کراچی (جیوڈیسک) چار ماہ سے تنخواہوں سے محروم اسٹیل ملز کے ملازمین کو حکومت کی طرف سے دو ماہ کی تنخواہیں جاری کر دی گئی ہیں۔

اسٹیل مل کی بھٹی جلے یا نہ جلے ، سٹیل ملز ملازمین کے گھر کا چولہا ضرور جلنا چاہیے۔ اس مقصد کے لئے وازارت خزانہ نے سٹیل مل ملازمین کو اکتوبر اور نومبر کی تنخواہوں کی مد میں 90 کروڑ روپے جاری کر دیے ہیں۔

ماضی میں بدانتظامی کے باعث پاکستان اسٹیل ملز کا مالی خسارہ 100 ارب روپے سے بھی تجاوز کر چکا ہے جبکہ رقم کی قلت کے باعث انتظامیہ کو ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے حکومتی امداد پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔

موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف کے اصلاحاتی پیکچ پر عمل درآمد کرتے ہوئے فولاد بنانے والے اس ادارے کی نجکاری کا فیصلہ کیا ہے۔