مالی بے ضابطگیوں کا الزام، خیبر پختون خوا کے سیکریٹری انڈسٹریز گرفتار

Khyber Pakhtunkhwa

Khyber Pakhtunkhwa

پشاور (جیوڈیسک) خیبرپختونخوا کے احتساب کمیشن نے سیکریٹری انڈسٹریز ساجد جدون کو کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

پشاور میں احتساب کمیشن کے ذرائع کے مطابق ساجد جدون کو اختیارات کے غلط استعمال اور بے ضابطگیوں کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، جن کیخلاف متعلقہ قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

ساجد جدون سے پہلے بھی حاضر سروس صوبائی وزیر معدنیات ضیااللہ آفریدی کو حراست میں لیا جا چکا ہے جبکہ اسی محکمے کے سیکرٹری میاں وحید الدین کو احتساب کمیشن مفرور قرار دے جا چکا ہے۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ کرپشن اور کرپٹ عناصر سے عوام کا پیسہ قومی خزانے میں جمع کرانے کے لئے گرفتاریوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔