مالی سال کے دوران کپاس کی پیداوار ہدف سے کم رہنے کا امکان

Cotton

Cotton

کراچی (جیوڈیسک) مالی سال 2016 میں کپاس کی پیداوار اپنے ہدف 1 کروڑ 50 لاکھ بیلز سے کم رہنے کا امکان ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں کاٹن کی کم قیتموں کے باعث کسانوں کی جانب سے کم کپاس کاشت کی گئی۔

مالی سال 2016 میں کپاس کی کاشت کا ہدف 1 کروڑ 50 لاکھ بیلز رکھا تھا مگر اب اس بات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس سال کپاس کی کاشت اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہے گی۔

سینٹرل کاٹن کمیٹی کے مطابق اس سیزن میں کپاس کی کل پیداوار 1 کروڑ 38 لاکھ بیلز رہنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب سینٹرل کاٹن کمیٹی کا کہنا ہے کہ مناسب بارشوں کے نا ہونے اور ناقص بیج کی فراہمی بھی کپاس کی کم پیداوار کی وجہ بنی۔