فردوس اتحاد کی کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کو مبارکباد

Yoth Empoerment Society

Yoth Empoerment Society

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) یوتھ امپاورمنٹ سوسائٹی، پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن اور فردوس اتحاد کے عہدیداروں نے کراچی ڈویژن شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کو ایس ایس بی شہید ملت شوٹنگ بال ٹورنامنٹ اور سعدیہ صدیقی گرلز انٹر کالجیٹ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے شاندار انعقاد پر مبارکباد پیش کی ان خیالات کا اظہار یوتھ امپاورمنٹ سوسائٹی کے وقار احمد قریشی اور پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زولفقار خان نے کیا۔

انھوں نے سندھ اسپورٹس بورڈ کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قراةالعین میمن میونسپل کمشنر عمران اسلم اور انفارمیشن آفیسر شاہ فیصل ٹاون محمد ارشد کو بھی مبارکباد پیش کی جن کے تعاون سے شاندار ٹورنامنٹ کا انعقاد ممکن ہوا ، انھوں نے صدر کرچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن حاجی غلام محمد خان اور سیکریٹری کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن محمد اجمل کے کھیلوں میں مثبت کردار کو سراہ، وقار احمد قریشی اور زولفقار خان نے سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے میڈیا کواڈینیٹر اور انفارمیشن آفیسر شاہ فیصل ٹاون محمد ارشد کو کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی جانب سے کھیلوں میں شاندار خدمات کے اعتراف میں ایورڈ ملنے پر انھیں مبارکباد پیش کی۔