فائر ریسکیو کے شعبہ میں فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن اپنی خدمات کے ذریعے شہریوں کے جان و مال کا تحفظ چاہتی ہے

FIF Rescue

FIF Rescue

کراچی :جماعة الدعوة کراچی کے مسئول ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ فائر ریسکیو کے شعبہ میں فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن اپنی خدمات کے ذریعے شہریوں کے جان و مال کا تحفظ چاہتی ہے۔ این جی او سیکٹر پر ہماری رفاہی سرگرمیاں کسی سے مخفی نہیں ہیں۔ بلا امتیاز انسانیت کی خدمت کے لیے ایف آئی ایف کی رفاہی سرگرمیوں کا دائرہ مزید وسیع کر رہے ہیں۔

ایکسپو نمائش میں فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن عوامی آگاہی کے لیے کردار ادا کرنا چاہتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد ہونے والے ”فائر اینڈ سیفٹی ایشیاء2016“ کے عالمی نمائش میں فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کے اسٹال کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کے ہمراہ ایف آئی ایف رسیکیو سروس کراچی کے انچارج عبدالوحید بھی موجود تھے۔ تین روزہ عالمی نمائش میں فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کے اسٹال پر فائر ٹینڈر کے علاوہ ریسکیو سروس کے لیے استعمال ہونے والے جدید آلات بھی موجود ہیں۔

نمائش کے پہلے روز ایکسپو سینٹر کے ہال نمبر 4 میں فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کا فائر ٹینڈر مہمانوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ مزمل اقبال ہاشمی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن ملک گیر سطح پر فائر ریسکیو کے شعبے میں کردار ادا کر رہی ہے۔ ہماری خدمات کا مقصد انسانیت کی فلاح ہے۔ فائر ریسکیو کے میدان میں شہریوں کے مال وجان کا تحفظ اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

این جی او سیکٹر پر فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کا فائر ریسکیو کے لیے اہم کردار رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فائر اینڈ سیفٹی ایشیاءکے عالمی نمائش میں شرکت سے فائر ریسکیو سے متعلق عوام کو آگاہی دینا چاہتے ہیں۔ فائر ریسکیو کے شعبے میں جدید آلات کے استعمال سے شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔

FIF Rescue

FIF Rescue