بابو فیروز کی فٹ بال کے کھیل فروغ کے حوالے سے خدمات بے مثال ہے، شمیم مشتاق صدیقی

Shamim Mushtaq Siddiqui

Shamim Mushtaq Siddiqui

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) جشن آزادی کے موقع پر پاک لینڈ پرائیویٹ ٹرسٹ کے زیر اہتمام جنرل سیکریٹری با بو فیروز نے سرپرست اعلیٰ ینگ اتحاد فٹ بال کلب کورنگی شمیم مشتاق صدیقی کو اعزازی شیلڈ پیش کی اس موقع پر رائو فرمان علی کو بھی شیلڈ دی گئی اس موقع پر با بو فیروز کے ہمراہ ینگ اتحاد کے کھلاڑی راحیل احمد اور مجیب عالم بھی موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ینگ اتحاد فٹ بال کلب کے سرپرست اعلیٰ شمیم مشتاق صدیقی نے کہاکہ با بو فیروز کی فٹ بال کے کھیل کے فروغ کے حوالے سے خدمات قابل تحسین ہے انہوں نے شدید علالت کے باوجود صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے حوالے سے اپنی خدمات کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

شمیم مشتاق صدیقی نے کلب کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلا یا اس موقع پر با بو فیروز نے سرپرست اعلیٰ مشتاق شمیم صدیقی کا حوصلہ افزائی پرشکریہ ادا کیا۔