پہلا آل کراچی منیارٹی فٹ بال چمپئن شپ کا کے جی اے گرائونڈ نمائش چورنگی پر آغاز

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) اے ڈبلیو فٹ بال کلب کے زیر اہتمام کے جی اے گرائونڈ نمائش چورنگی پر پہلا آل کراچی منیارٹی فٹ بال چمپئن شپ 2015ء کا افتتاحی میچ اجے اسپورٹس نے مد مقابل ساون اسٹار کو 2-0سے شکست دیدی ،فاتح ٹیم کی جانب سے رحمن اور شبیر نے گول اسکور کئے۔

اس خوبصورت ایونٹ میں منیارٹی سے تعلق رکھنے والی شہر کی 16معروف فٹ بال ٹیمیںشرکت کریں گی ۔ٹورنامنٹ کے افتتاح کے موقع پر شایان شان افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ سائوتھ منیارٹی کے صدر الفریڈ جون نے رسمی کک لگا کر ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا اس موقع پر انوئیل پییھن ،شہزاد گل،انیس ،ستار ،خیام اور اجے بھی موجود تھے۔مہمان خصوصی الفریڈ جون نے ٹورنامنٹ سیکریٹری انیس کو منیارٹی فٹ بال چمپئن شپ کے شاندار انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہاکہ اس ٹورنامنٹ کے انعقاد سے شہر کراچی میں منیارٹی سے تعلق رکھنے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں کی بھر پور حوصلہ افزائی ہوگی اور فٹ بال کے کھیل کو ترقی اور فروغ حاصل ہوگا الفریڈ جون نے ٹورنامنٹ کمیٹی کو اپنی اور پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلا تے ہوئے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے حوالے سے اقدامات کررہی ہے خصوصاً فٹ بال کی ترقی اور اس کے فروغ کے لئے فٹ بال گرائونڈ کی تعمیر اور اسے آباد کای جارہا ہے ۔ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ ریفری منیر شاہ ،اسد خان اور مراد مسیح نے سپروائز کیا جبکہ میچ کمشنر کریم حاتم اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔