پہلا ٹی ٹونٹی: پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو 48 رنز سے ہرا دیا

Pakistan

Pakistan

ایڈنبرا (جیوڈیسک) پاکستان نے پہلے ٹی ٹونٹی میں اسکاٹ لینڈ کو 48 رنز سے ہرا دیا، 2 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری میچ 13 جون کو کھیلا جائے گا۔

قومی بلے بازوں کے بعد بولر بھی چھا گئے، پہلے ٹی ٹونٹی میں میزبان اسکاٹ لینڈ کو 48 رنز سے شکست دے دی۔ شاہینوں کے 204 رنز کے تعاقب میں سکاٹش ٹیم 6 وکٹوں پر 156 رنز بنا کر ہمت ہار گئی۔

اسکاٹ لینڈ کی جانب سے مائیکل لیسک 38 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ شاداب خان اور حسن علی نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

دومیچوں کی سیریز میں پاکستان نے ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔ دوسرا اور آخری ٹی ٹونٹی 13 جون کو ایڈنبرا میں ہی کھیلا جائے گا۔