پہلا ون ڈے : انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو 72 رنز سے شکست دیدی

England vs South Africa

England vs South Africa

لندن (جیوڈیسک) چیمپئنز ٹرافی سے پہلے چیمپئنز ٹرافی کی تیاری کے لیے آنے والی مہمان جنوبی افیقن ٹیم میزبان انگلینڈ کے ہاتھوں پٹ گئی۔ انگلینڈ کے کپتان این مورگن کی شاندار سینچری کی بدولت میزبان ٹیم نے 340 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔

جواب میں جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ اور فاف دوپلیسز نے اچھا آغاز فراہم کیا تاہم 145 رنز پر جب افریقہ کی دوسری وکٹ گری تو اس کے بعد کوئی بھی کھلاڑی کریز پر جم کر کھڑا نا ہو سکا اور پوری ٹیم 267 رنز کے مجموعی ٹیم پر آؤٹ ہو گئی۔

اس طرح انگلینڈ کو تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔