پہلا ون ڈے، پاکستان نے سری لنکا کو چھ وکٹ سے شکست دے دی

 Pakistan vs Sri Lanka

Pakistan vs Sri Lanka

دمبولا (جیوڈیسک) سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کیلئے 256 رنز کا ہدف دیا تھا۔ پاکستان کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کپتان اظہر علی تھے جو 21 رنز بنا کر میتھیوز کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔

دوسری وکٹ 65 کے مجموعی سکور پر گری جب احمد شہزاد 29 رنز بنا کر لکمل کی گیند پر چندی مل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ پاکستان کی تیسری وکٹ 123 کے مجموعی سکور پر گری جب دلشان نے بابر اعظم کو 25 کے انفرادی سکور پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔

پاکستان کے چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی محمد حفیظ تھے جنہیں پریرا نے اپنی ہی گیند پر ان کا کیچ لے کر انھیں آؤٹ کیا۔

محمد حفیظ 103 رنز جوڑنے میں کامیاب ہو سکے۔ شعیب ملک نے بھی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور آخری چکے سے پاکستان کو فتح دلوائی۔ شعیب ملک 55 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔