پہلا ون ڈے، پاکستان نے زمبابوے کو شکست دیدی

Pakistan

Pakistan

ہرارے (جیوڈیسک) پاکستان کے دو سو ساٹھ رنز کے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی بیٹنگ مشکلات کا شکار رہی۔ زمبابوے کے اوپنرز برائن چاری اور چامو چبابا نے اننگز کا آغاز کیا۔ دونوں نے آٹھ اوورز میں محتاط بیٹنگ کرتے ہوئے تئیس رنز بنائے۔

چامو چھبابا کو بارہ کے انفرادی سکور پر عماد وسیم نے آوٹ کیا۔ برائن چاری اپنے پہلے ون ڈے میں سولہ رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

ہملٹن مساکڈز پندرہ رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر ہی بولڈ ہوئے۔ مہمان ٹیم کی تیسری وکٹ چون کے سکور پر گری۔ سکندر رضا 19، موتمبامی 3، لک جونگوے بغیر کوئی رنز بنائے آوٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 6 ، شعیب ملک نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عماد وسیم نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔