پہلا کوارٹرز فائنل: فرانس نے یوروگوائے کو 0-2 سے ہرا دیا

Football World Cup

Football World Cup

ماسکو (جیوڈیسک) فٹبال ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں دو بار کی عالمی چیمپئن یوراگوئے دو صفر سے ناکام ہو گئی، فرانس نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

دو بار کی عالمی چیمپئن ٹیم یورا گائے کا کوارٹر فائنل میں قصہ تمام ہو گیا، فرانس نے دو صفر سے ہرا کر یوراگوئے کو واپسی کا ٹکٹ تھما دیا۔

روگوائے نے فرانسیسی گول پر چار حملے کیے تاہم گول کیپر انہیں روکنے میں کامیاب رہا۔ اس کے مقابلے میں فرانس نے صرف دو مرتبہ گول پر حملے کیے تاہم دونوں مرتبہ گول اسکور کرنے میں کامیاب رہا۔ پہلا گول رافیل ورانے نے 40ویں منٹ میں اسکور کیا۔ 61ویں منٹ میں انٹون گرزمان کے گول کی بدولت فرانس کی سبقت دگنی ہوگئی۔ اگلا کوارٹر فائنل برازیل اور بیلجیئم کے درمیان کھیلا جائے گا۔