فشریز کوآپریٹو سوسائٹی کےافسران سمیت5ملزمان کا 90 روزہ ریمانڈ

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) فشریز کوآپریٹو سوسائٹی کے3افسران سمیت 5ملزمان کوکراچی میں انسداددہشتگردی کی عدالت نے 90 روزہ جسمانی ریمانڈ پر رینجرز کی تحویل میں دے دیا۔

رینجرز کی جانب سے انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 3میں فشریزکواپریٹو سوساسٹی کے 3افسران رانا شاہد،خان محمد چاچڑاورکامران لاسی کو پیش کیا اور عدالت سے استدعا کی کہ ان افسران پر فشریز میں کرپشن ،اسلحہ کی غیرقانونی طریقے سے ترسیل ،بھتہ خوری اور حوالہ کے ذریعے رقم کی بیرون ملک منتقلی کے الزامات ہے لہٰذا مزید تفتیش کی اجازت دی جائے۔

جبکہ رینجرز نے دیگر دو ملزمان محمد نعیم صدیقی اور جنید عرف کےٹو کو بھی میں پیش کیا،ملزمان پر ٹارگٹ کلرز کی معاونت کرنے ،بھتہ خوری جیسے الزامات ہیں ۔دو نوں ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت ہے۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نےرینجرز کی استدعا منظور کرتے ہوئے پانچوں ملزمان کو 90روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کردیا۔