مٹھی بھردہشت گرد ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے، کور کمانڈر لاہور

Sadiq

Sadiq

لاہور (جیوڈیسک) کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی کا کہنا ہے کہ مٹھی بھردہشت گرد جان لیں کہ وہ ہمارے حوصلے کم پست نہیں کرسکتے۔ رینجرز ٹریننگ گیریژن لاہور میں انسداد دہشت گردی کی تربیت مکمل کرنے والے 24 ویں دستے کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کور کمانڈر لاہور کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے جو آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے، آپریشن کی کامیابی کا سہرا عوام کے سر بھی جاتا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل صادق علی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے پاؤں اکھڑ چکے ہیں اور دہشت گرد بزدالانہ کارروائیاں کر رہے ہیں، دہشت گردوں نے پہلے آرمی پبلک اسکول پشاور میں اور پھر گلشن اقبال پار ک میں ننھے اور معصوم بچوں کو نشانہ بنایا، مٹھی بھردہشت گرد جان لیں کہ وہ ہمارے حوصلے کم پست نہیں کرسکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ رینجرز ملکی دفاع میں صف اول کا کردار ادا کر رہی ہے اور ہمارے جوان ملکی دفاع کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔