فٹنس ٹیسٹ کی پوری ہوئی تیاری، بسمہ معروف سب پہ بھاری

Bisma Maroof

Bisma Maroof

لاہور (جیوڈیسک) قومی ویمن کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ کی رپورٹ آ گئی، بسمہ معروف سب سے فٹ کرکٹر قرار پائی ہیں۔ دورہ انگلینڈ سے قبل خواتین کرکٹرز کا بھی فٹنس ٹیسٹ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ماہم طارق، ایمن انور، ارم جاوید، انعم امین، عالیہ ریاض، اور منیبہ علی فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام رہی ہیں ۔ جبکہ جویریہ ودود، ناہیدہ، سعدیہ یوسف، رابعہ شاہ اور عائشہ ظفر اوسط درجے کی فٹ کرکٹر قرار پائی ہیں۔

دوسری طرف ثنا میر، سدرہ نواز، کائنات امتیاز، سدرہ امین، ندا راشد، اسماویہ اقبال، ثانیہ اقبال اور نین عابدی کی فٹنس متاثر کن قرار دی گئی۔

لگاتار دو بار فٹنس ٹیسٹ میں ناکام کرکٹر کو ٹیم میں شامل نہیں کیا جائے گا جبکہ اچھی فٹنس کی حامل کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ میں خصوصی مراعات ملیں گی۔ قومی ویمن ٹیم انگلینڈ کیلئے کل روانہ ہو گی۔