پرچم غائب ہوا تو کیا ہوا، نیا لا دیں گے، محمودالرشید

 Mehmood Rasheed

Mehmood Rasheed

لاہور (جیوڈیسک) مینارِ پاکستان کے چبوترے پر سربلند ہونے والے قومی پرچم کے غائب ہو جانے پر تحریک انصاف کے رہنما محمود الرشید نے کہا ہے کہ مینار پاکستان کے چبوترے سے قومی پرچم غائب ہو گیا تو کیا ہوا، ہم نیا پرچم لا دیں گے۔

انھوں نے کہا کہ ہمارے لڑکے سمجھے ہوں گے کہ مینار پاکستان پر قومی پرچم بھی ہم نے لگایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم تو قومی پرچم لہرانے والوں میں سے ہیں۔

مینار پاکستان کے لیے نیا پرچم لا دیں گے۔ واضح رہے کہ مینار پاکستان گراؤنڈ کے سیکیورٹی آفیسر نے الزام عائد کیا تھا کہ قومی پرچم جلسے والے اُڑا لے گئے۔