فلیٹوں کی دستاویزات کا سراغ لگا لیا ہے، نعیم الحق

Naeem ul Haq

Naeem ul Haq

اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے شریف فیملی کے فلیٹوں کی دستاویزات کا سراغ لگانے کا دعویٰ کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے ترجمان نعیم الحق نے مانچسٹر میں نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ شریف فیملی کے فلیٹس کے کاغذات بنانے والے وکیل سے ملاقات ہوئی ہے۔

وکیل نے 93-1992 میں فلیٹس کے کاغذات تیار کیے تھے۔ وکیل نے بتایا کہ کلثوم نواز نےاُسی سال خود آکر فلیٹ کا بھی معائنہ کیا تھا۔