بھاگے ہوئے دہشت گرد افغان سرحد پر بیٹھے ہیں، ہر حد تک پیچھا کریں گے: چودھری نثار

Chaudhry Nisar

Chaudhry Nisar

مردان (جیوڈیسک) وزیرداخلہ چودھری نثار کا کہنا ہے مردان واقعے سے متعلق دو انٹیلی جنس رپورٹ موجود تھیں ، فورسز نے جانیں دے کر حملے ناکام بنائے ، دہشت گردی کے خلاف نفسیاتی جنگ جیتنے کی ضرورت ہے۔

وزیرداخلہ چودھری نثار مردان پہنچے اور ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی ۔ چودھری نثار نے وکلا کو بتایا کہ مردان واقعے سے متعلق دو انٹیلی جنس رپورٹس موجود تھیں ، جوانوں نے جانیں قربان کر کے حملے ناکام بنائے۔

انہو ں نے زور دیا کہ ملک بھر میں دہشت گرد پکڑے جارہے ہیں ، کچھ بھاگ کر افغانستان چلے گئے ، دہشت گردی کے خلاف نفسیاتی جنگ جیتنے کی ضرورت ہے ۔ وزیرداخلہ چودھری نثار نے کہا کہ پوری قوم کو بہادری اور عزم سے دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہے۔