فلوئیڈ مے ویدر باکسر عامر خان سے بڑے مقابلے کیلئے رضامند

Floyd Mayweather and Amir Khan

Floyd Mayweather and Amir Khan

لندن (جیوڈیسک) اس صدی کی سب سے بڑی فائٹ کا اعزا جیتنے والے امریکی باکسر فلوئیڈ مے ویدر نے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان سے مقابلے کیلئے رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

امریکی باکسر فلوئیڈ مے ویدر اپنے کیرئیر کی آخری فائٹ برطانیہ میں کھیلنے کے خوہشمند ہیں جس کیلئے ویمبلے سٹیڈیم کا انتخاب کیا گیا ہے۔

ایک انٹرویو میں مے ویدر کا کہنا تھا کہ وہ برطانوی پرستاروں سے بہت محبت کرتے ہیں۔ باکسر عامر خان سے ویمبلے سٹیڈیم میں ہونے والی فائٹ برطانوی تاریخ کی سب سے بڑی فائٹ ہو گی جس سے پرستار خوب محظوظ ہو سکیں گے۔