مے وریدر کا آندرے برٹو کے ساتھ کیریئر کا آخری مقابلہ 12 ستمبر کو ہو گا

Floyd Mayweather

Floyd Mayweather

نیویارک (جیوڈیسک) شہرہ آفاق امریکن باکسر فلائیڈ مے ویدر کی 12 ستمبر کو آندرے برٹو کے خلاف شیڈول فائٹ ان کے کیریئر کا آخری مقابلہ ہو گا۔

مے ویدر کے پروموشنز چیف ایگزیکٹو آفیسر لیونارڈ ایلربے کے مطابق مے ویدر 12 ستمبر کو برٹو کے خلاف فائٹ کیلئے آخری بار رنگ میں اتریں گے۔

ان کے پاس برٹو کو ہرا کر مسلسل 50 میچز میں ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ قائم کرنے کا سنہری موقع ہے۔