لوک گلوکار الن فقیر کو مداحوں سے بچھڑے 17 برس بیت گئے

Allan Fakir

Allan Fakir

کراچی (جیوڈیسک) صدارتی ایوارڈ یافتہ معروف سندھی لوک گلوکار الن فقیر نے پوری دنیا میں اپنے فن کا ڈنکا بجایا۔ 1932 کو جامشورو میں پیدا ہونے والے الن فقیر کو شہرت صوفیانہ کلام سے ملی۔

اردو اور سندھی میں قومی ترانے اور گائیگی کا منفرد انداز انہیں دوسروں سے ممتاز کرتا ہے۔

الن فقیر کی زندگی کا طویل عرصہ شاہ عبدالطیف بھٹائی کی درگاہ پر گزرا۔ انہوں نے معروف پاپ سنگر محمد علی شہکی کے ساتھ مل کر”اللہ اللہ کر بھیا” گایا تو شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے۔

انہیں فنی خدمات پر صدارتی ایوارڈ سمیت کئی اعزازات سے نوازا گیا۔ الن فقیر چار جولائی 2000 کو اس جہان رنگ و بو سے رخصت ہو گئے۔