کھانے کی بہت شوقین ہوں: پریانکا چوپڑا

Priyanka Chopra

Priyanka Chopra

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کہتی ہیں کہ کھانے کی بہت شوقین ہوں اکثر اوقات شوٹنگ کے دوران چھپ کر برگر وغیرہ کھاتی رہتی ہوں، سمارٹنس “جین “کا کمال ہے۔

ایک غیر ملکی میگزین سے بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا وہ خود کو جسمانی لحاظ سے فٹ رکھنے کیلئے زیادہ تگ ودو کی قائل نہیں،فٹنس انکے جین میں ہے لہٰذا وہ کسی خاص ورزش کی ضرورت محسوس نہیں کرتیں۔