فوڈ سنٹر کروڑ پر معاملات ٹھیک نہ ہو سکے کوارڈینیٹر رانا احمد نواز کو پولیس دفتر سے گرفتار کر کے لے گئی

Layyah

Layyah

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) فوڈ سنٹر کروڑ پر معاملات ٹھیک نہ ہو سکے کوارڈینیٹر رانا احمد نوازکو پولیس دفتر سے گرفتار کر کے لے گئی، پانچویں کوارڈینیٹر اسماعیل قریشی نے ڈیوٹی سمبھال لی۔

تفصیل کے مطابق فوڈسنٹر کروڑ پر کوٹہ شروع میں 9ہزار درمیان میں 72سو اور گزشتہ ہفتے سے صرف 18سو بوری کر دیا گیا ۔شروع دنوں میں باردانہ کی فراہمی میں شفارشی افراد MNAاور سابق منسٹر کے چاہیتوں اور آڑھتیوں کو باردانہ دے کے فائدہ پہنچایا گیا اور اصل کاشتکار ذلیل و خوار ہوئے یہاں پر پہلے کوارڈینیٹر منیر بھلر ان کے بعد ریاض کلاسرہ آئے جنہوں نے خوب کمایا اور لوگوں کے احتجاج پر فارغ کر دیئے گئے۔

ان کے بعد ملک مشتاق DDOشوسل ویلفئیر کو لایا گیا جن سے ایک بار پھر اسی طرح کی تقسیم کرائی گئی لیکن وہ دباؤ زیادہ دیر برداشت نہ کر سکے اور میڈیکل لے کر گزشتہ روز گھر چلے گئے اُن کی جگہ شوسل ویلفئیر میڈیکل افسیر کو چارج دیا گیا جنہوں نے ایک دن کام کیا اور اگلے روز فوڈ سنٹر کروڑ پہنچے ہی تھے کہ اُن کو مرکز خریداری سنٹر کے دفتر سے سرگودھا پولیس نے گرفتار کر لیا بتایا جاتاہے کے ان کے خلاف اُن کی سابقہ بیوی نے ڈکیتی سمیت دیگر دفعات کا مقدمہ درج کرا رکھا ہے جس سے گرفتاری عمل میں آئی ۔پانچویں کوارڈینیٹر کی تبدیلی کاشتکاروں کے ساتھ حکومتی مذاق جاری اگر محکمہ مال کاشتکاروںک و ریکارڈ کے مطابق بلا تفریق باردانہ فراہم کرتی ہے اور یہ نہ دیکھا جاتا کہ کال ڈپازٹ کون سی تاریخ میں جمع ہوئی فہر ست میں نام آنے سے بوریاں ملنا کاشتکار کا حق ہے۔