خوراک کی قلت : یمن قحط سے ایک قدم دور ہے یو این کا انتباہ ‘ قومی حکومت کی تجویز مسترد

United Nations

United Nations

نیویارک (جیوڈیسک) اقوام متحدہ نے انتباہ کیا ہے خوراک کی شدید قلت کے سبب یمن قحط سالی سے صرف ایک قدم دور ہے۔

یو این او سی ایچ اے) کے ڈائریکٹر جون گنگ نے کہا 10 ملین افراد کو بنیادی صحت کی سہولتیں درکار اور 7.6 ملین کو فوری خوراک کی ضرورت ہے۔

ادھر یمنی وزیراعظم احمد بن دخر نے حوثی باغیوں کی طرف سے یونٹی حکومت کی تجویز مسترد کر دی ہے یہ بات کابینہ کے اجلاس میں کہی۔ انہوں نے کہا باغی ہتھیار ڈالیں اور قبضہ میں لئے گئے علاقوں سے نکل جائیں۔