سلیم شہید فٹبال کلب امرت نگراور الخالد فٹبال کلب چیچہ وطنی نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا

میاں چنوں (نمائندہ خصوصی) امرت نگر 133 سولہ ایل میں منعقدہ چوتھے آل پنجاب سلیم شہید فٹبال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میچ میں میزبان ٹیم سلیم شہید فٹبال کلب امرت نگر نے فیصل شہید فٹبال کلب خانیوال کو دو گول سے ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔علاوہ ازیں دوسراکورٹر فائنل ایشیا گھی ملزبہاولپور اورالخالد فٹبال کلب چیچہ وطنی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیاجو چیچہ وطنی نے پنلٹی ککس پر جیت کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کا فائنل 13 جنوری 2017ء کو ہوگا اور اس موقع پر منعقدہ تقریبِ تقسیمِ انعامات کیلئے ٹورنامنٹ انتظامیہ کی طرف سے خصوصی انتظامات کئے جا رہے ہیں۔

Foot Ball Tournament

Foot Ball Tournament

Foot Ball Tournament

Foot Ball Tournament

Foot Ball Tournament

Foot Ball Tournament