آل پاکستان غلام عباس بلوچ یاد گاری فٹ بال ٹورنامنٹ

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سیفی اسپورٹس فٹ بال کلب کے زیر اہتما م ککری گرائونڈ لیاری پر جاری آل پاکستان غلام عباس بلوچ یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 3میچوں کے فیصلے ہوگئے کھیلے گئے پہلے میچ میں شہباز محمڈن نے مد مقابل پھول پتی بلوچ کو سخت اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1-0سے شکست دیدی فاتح ٹیم کی جانب سے لیاقت علی نے میچ کا فیصلہ کن گول اسکور کیا ۔دوسرے میچ میں لیاری لیبر ویلفیئر سینٹر نے ایک کانٹے دار مقابلے کے بعد اسلم الیون ملیر کو 2-1سے زیر کردیا فاتح ٹیم کے چتیش کمار اور سراج نے خوبصورت گول اسکور کئے جبکہ حریف ٹیم کا واحد گول ضمیر نے کیا ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے ۔

تیسرے میچ میں معمار اسپورٹس نے لانڈھی کی معروف ٹیم ینگ جمال کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2-1سے شکست دیدی معمار اسپورٹس کے جمشید نے اپنے شاندار کھیل کی بدولت 2گول اسکور کئے جبکہ ینگ جمال کی جانب سے اظہر ہی گول کرنے میں کامیابی حاصل کرسکے ،ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض بشیر احمد ،غلام عباس ،حیدر علی ،فیض،جلال اعظم اور ماما غبی نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر فیض عثمان ،عیسیٰ خان ساجدی ،ماسٹر نذیر احمد بلوچ اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔