ملیر نیشنل فٹ بال کلب اقدام کی بھر پور حمایت کرتی ہے۔ الہی بخش فریدی

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ملیر نیشنل فٹ بال کلب کے سیکریٹری امتیاز حسین اور نائب صدر ملیر ینگ بوائز فٹ بال کلب الہی بخش فریدی نے سندھ فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری رحیم بخش بلوچ کی جانب سے غیر قانونی فٹ بال ایونٹ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں اور کلبوں کے خلاف قانونی کاروائی کے حوالے سے اقدام کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے فیصلے کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا ہے۔

امید ظاہر کی ہے کہ اس اقدام سے کسی بھی فٹ بال کھلاڑی اور کلبز غیر قانونی ایونٹ میں شرکت نہیں کرینگے اور ضابطہ اخلاق پر عمل کرتے ہوئے قانونی تقاضوں کو پورا کیا جائیگا۔