کلری محمڈن فٹ بال کلب کا تعزیتی اجلاس

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کلری محمڈن فٹ بال کلب کا تعزیتی اجلاس صدر بیگ محمد مندرہ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں کلب کے تمام عہدیداران عبدالوحید ،عباس سومرو،رائو اقبال ،عبدالرزاق چشتی،اعجاز کارا کے علاوہ ممبران و کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسویس ایشن سائوتھ کے چیئر مین ناصر کریم بلوچ کی والدہ کے انتقال پر گہری رنج و غم اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ اور پسماندہ گان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔