فٹ بال کپ میں ماری پور بلوچ پھول پتی اسٹار کو شکست دیکرپری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کلری محمڈن فٹ بال اسٹیڈیم آگرہ تاج لیاری پر جاری آل کراچی ہمارا پاکستان فٹ بال کپ 2015ء میں کھیلے گئے اہم میچ میں ماری پور بلوچ نے ایک سخت مقابلے کے بعد ٹورنامنٹ کی مضبوط ٹیم پھول پتی اسٹار کو 1-0سے شکست دیکر پری کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔

کھیل کے دوران پہلے ہاف میں ماری پور بلوچ کی جانب سے عادل نے خوبصورت اور فیصلہ کن گول کرکے اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کردیا جبکہ پھول پتی اسٹار نے بھی نہایت شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔

لیکن ان کے فارورڈ گول اسکور کرنے میں ناکام رہے ۔اس میچ کو نیشنل فٹ بال ریفری عبدالباقی،شوکت گھوٹائی اور نیاز احمد نے انجام دیا جبکہ میچ کمشنر جمیل احمد اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔

Football Cup

Football Cup