ہما پاکستان فٹ بال کپ 2015ء میں ینگ میراں اور بلوچ فائٹر ملیر کی کامیابی

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کلری محمڈن پلے گرائونڈ آگرہ تاج لیاری میں جاری آل کراچی ہمارا پاکستان فٹ بال کپ 2015ء کے سلسلے میں کھیلے گئے میچ میں ینگ میراں نے مد مقابل شہباز گرین کو 3-0کے مارجن سے شکست دیدی فاتح ٹیم کی جانب سے سجاد نے 2جبکہ شہزور نے ایک گول اسکور کیا۔

دوسرے میچ میں بلوچ فائٹر ملیر نے اپنے عمدہ کھیل کی بدولت سرحد اسپورٹس لانڈھی کو 4-0سے عبرتناک شکست سے دوچار کردیا بلوچ فائٹر ملیر کی جانب سے عباس نے دو جبکہ زبیر اور اکو نے ایک ایک گول اسکور کئے سرحد اسپورٹس لانڈھی کی ٹیم کوئی خاص کھیل نہ پیش کرسکی ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے دیگر میچوں میں نواب الیون لیاری نے لائٹ آف بلوچ کو 2-1سے مات دیدی نواب الیون کی جانب سے آصف اور اشتیاق نے ایک ایک گول اسکور کیا لائٹ آف بلوچ کا واحد گول یعقوب نے کیا ایک اور میچ میں لیاری کی معروف ٹیم حیدری بلوچ نے باآسانی ابراہیم میموریل کو 5-0کے مارجن سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا ٹورنامنٹ میں کھیلے ان میچوں میں ریفری کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری خالد ،عباس ،شوکت کھوٹائی ،نیاز اور یوسف نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر اللہ بخش اور جمیل جبکہ میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔