بابائے فٹ بال گلشن اسپورٹس کے سیکریٹری علی اصغر انتقال کر گئے

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) با بائے فٹ بال معروف فٹ بالر اور گلشن اسپورٹس شاہ فیصل کالونی کے سیکریٹری جنرل و بانی علی اصغر رضائے الہی سے انتقال کر گئے، مرحوم علی اصغر اپنی زندگی کے آخری ایم تک فٹ بال کی ترقی اور فروغ کے ساتھ نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کی جدو جہد میں مصروف رہے۔ان کی رحلت سے صحت مند سرگرمیوں کا ایک باب بند ہو گیا جسے مدتوں پر نہیں کیا جا سکتا۔

اصغر علی کے انتقال پر اُسامہ اسپورٹس کے چیئر مین حاجی الیاس اعوان ،سیکریٹری ریاض اختر مائیکل ،سیف اللہ خان ،گل رشید ،گل حسن بلوچ ،رحیم محمڈن کے روح رواں محمد پرویز قاسو ،نور وہاب و دیگر عہدیدار،ہزارہ محمڈن کے تمام آفیشل و کھلاڑی ،کالونی محمڈن کے سیکریٹری افتخار و تمام کھلاڑی ،کوہاٹ اسپورٹس ،ڈرگ روڈ یونین ،اعظم اسپورٹس کے تمام آفیشل و کھلاڑیوں اوراسپورٹس میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل نے گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے علی اصغر مرحوم کی کھیل سے وابستہ خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔
جاری کردہ۔میڈیا کوارڈینٹر