فٹ بال کھیل کے معروف میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فٹ بال کھیل کے معروف میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل نے دل برداشتہ ہو کر اور کچھ گھریلو مشکلات کے باعث فٹ بال کی دنیا سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

شیر افضل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میں عرصہ 40 سال سے فٹ بال کے کھیل کو فروغ دینے کے حوالے سے اپنی خدمات انجام دی لیکن افسوس کہ اس کا صلہ نہیں گھریلو پریشانی اور مالی مشکلات کے وجہ سے دل برداشتہ ہو کر میں بحیثیت فٹ بال میڈیا کوارڈینٹر سے ریٹائرمنٹ لے رہا ہوں اور دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ کھیلوں کے میدانوں کو آباد رکھے اور ہمارے نوجوان اپنی صحت مند سرگرمیوں کو پروان چڑھانے کا سلسلہ جاری رکھیں۔

جاری کردہ :۔ شیر افضل
اسپورٹس میڈیا کوارڈینٹر