بلو موومنٹ فٹ بال کلب نواب شاہ کا سالانہ اجلاس، نئے عہدیداروں کا چنائو

Football

Football

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) بلو موومنٹ فٹ بال کلب نواب شاہ (ضلع بے نظیر آباد) کا سالانہ اجلاس زیر صدارت سنیئر نائب صدر رائو جاوید علی منعقد ہوا۔

جس میں کلب کے تمام عہدیداروں ،کھلاڑیوں نے شرکت کی اور کثرت رائے سے نو منتخب عہدیداروں کا چنائو کیا گیا جس کے مطابق علی نواز خالدی ،سرپرست اعلیٰ۔محمد آصف بھائی ،سرپرست ۔رائو رئیس الرحمن ،صدر ۔رائو جاوید علی ،سینئر نائب صدر ۔غلام مصطفی ملک ،نائب صدر ۔کاشف الرحمن رائو ،جنرل سیکریٹری ۔عبدالقدیر قریشی ،منیجر و کوچ ،جنید قریشی کپتان اور رائو نوید نائب کپتان ہونگے۔

اخر میں نو منتخب عہدیداروں نے تمام عہدیداروں او رکھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کھیل کی ترقی اور فروغ میں اپنا کردار ادا کرنے اور اُن کے انتخاب پر پوار اُترنے کے عزم کا اظہار کیا۔