معروف فٹ بال آرگنائزر بابو فیروز کی ویلفیئر اداروں اور مخیر حضرات سے پر زور اپیل

Football

Football

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) شہر قائد کے معروف فٹ بال آرگنائزر اور ینگ اتحاد فٹ بال کلب کورنگی کے روح رواں با بو فیروز جو کہ ان دنوں نہایت کسمپرسی اور شدید بیماری کے باعث گھر میں مقیم ہیں کچھ عرصے قبل ان کا آپریشن ہوا تھا لیکن مکمل علاج نہ ہونے کے باعث وہ ان دنوں شدید علیل ہیں انہوں نے فٹ بال سے وابستہ مخیر حضرات، ویلفیئر اداروں جن میں ہانی ویلفیئر ٹرسٹ ،ریڑھی گوٹھ ،فردوس ویلفیئر ٹرسٹ ،عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور ورلڈ روہینگیا مسلم لیگ سمیت دیگر اداروں سے مالی تعاون کی اپیل کی ہے۔

با بو فیروز نے کہا کہ عرصہ پچاس سال سے وہ فٹ بال کے حوالے سے خدمات انجام دے رہے ہیں لیکن بد قسمتی سے وہ شدید بیماری کا شکار ہیں اور ان دنوں اپنے رہائش گاہ کورنگی نمبر6سیکٹر 51-Bکوارٹر نمبر502نزد مسجد مقدس میں مقیم ہیں انہوں نے کہا ہے کہ اگر مخیر حضرات اور ویلفیئر ادارے میری مالی مدد کریں تو وہ صحت یاب ہوکر دوبارہ اپنی اسپورٹس کی سرگرمیوں کو جاری رکھ سکیں۔