شہید عبداللہ مراد فٹ بال ٹورنامنٹ میں عمر اسٹار، شہباز محمڈن اور ڈی سی اسپورٹس کی کامیابی

Football Tournament

Football Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کلمت اسٹار فٹ بال کلب کاٹھور ڈسٹرکٹ ملیر کے زیر اہتمام کاٹھور کلمتی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے اشتراک سے جاری آل ملیر شہید عبداللہ مراد سیون سائیڈ فٹ بال ٹورنامنٹ میں مذید 3میچوں کے فیصلے ہوگئے ۔پہلے میچ میں ڈی سی اسپورٹس نے مد مقابل بلوچ یونین کو پنالٹی ککس پر 3-1سے شکست دیدی کھیل کے دوران مقابلہ 1-1گول سے برابری پر ختم ہوا ۔دوسرے میچ میں شہباز محمڈن نے سخت مقابلے کے بعد اولڈ تھانہ اسپورٹس کو بھی پنالٹی ککس پر 5-4سے ہرا دیا۔

تیسرے میچ میں عمراسٹار فٹ بال کلب نے کانٹے دار مقابلے کے بعد شہد ذاکر کلب کو 1-0سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔فاتح ٹیم کی جانب سے شمیر نے میچ کا فیصلہ کن گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی کاٹھور پولٹری سروسز کے شاہ نواز اور سعید سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض شکیل نے اپنے معائونین کے ہمراہ انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر اطہر اور شاہ جہاں جبکہ میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔