فٹ بال ٹورنامنٹ میں بلوچ اسٹار ملیر، محمدی اسپورٹس، رحیم محمڈن شاہ فیصل ٹائون اور خیبر مسلم کی فتوحات

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کورنگی بلوچ فٹ بال اسٹیڈیم شرافی گوٹھ میں جاری “پانچواں آل کراچی کورنگی بلوچ انوی ٹیشن چیلنج کپ فٹ با ل ٹورنامنٹ 2015ئ”میں مزید 4اہم میچوں کے فیصلے ہوگئے ۔پہلے میچ میں بلوچ اسٹار ملیر نے مد مقابل خیبر اسٹار کو 2-1سے شکست دیدی، فاتح ٹیم کی جانب سے اویس نے دو گول اسکور کئے۔

جبکہ خیبر اسٹار کا واحد گول ثاقب نے کیا ۔دوسرے میچ میں محمدی اسپورٹس میمن گوٹھ نے کھیل کے دوران برابری کے بعد پنالٹی ککس پر بلوچ اسٹار کینٹ کو 7-6سے زیر کردیا تیسرے میچ میں نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل رحیم محمڈن شاہ فیصل ٹائون نے ملیر کی معروف ٹیم ملیر ریڈ کو کھیل کے دوران برابری کے بعد پنالٹی ککس پر 7-6سے شکست دیدی۔

دوران کھیل رحیم محمڈن کی جانب سے سلیم اور ملیر ریڈ کی جانب سے عبدالحق نے گول اسکور کئے ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے چوتھے اور آخری میچ میں خیبر مسلم بلدیہ ٹائون نے ایک جاندار مقابلے کے بعد غریب شاہ یونین کو پنالٹی ککس پر 5-4سے ہرا کر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفری کے فرائض نیشنل ریفری عمر بلوچ ،محمداسماعیل ،عبدالجبار اور عبدالرحمن نے جبکہ میچ کمشنر کیپٹن محمد علی اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل نے انجام دیئے۔