یوتھ فٹ بال ٹورنا منٹ کا انعقاد منتظمین کا شاندار کارنامہ ہے۔ نوید حسن

ALL KARACHI YOUTH FOOTBALL TOURNAMENT

ALL KARACHI YOUTH FOOTBALL TOURNAMENT

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل کراچی شہید ریاض شہید یوتھ فٹ بال ٹورنامنٹ کا شاندار انعقاد شرافی محمڈن فٹ بال کلب اور منتظمین کا شاندار کارنامہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار آزاد فائونڈیشن کے چیف ایگزیگٹیو نوید حسن نے شرافی محمڈن فٹ بال گرائونڈ پر منعقدہ تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے آزاد فائونڈیشن کی جانب سے ٹورنامنٹ کی فاتح شرافی محمڈن یوتھ فٹ بال کلب کے کھلاڑیوں کو 5ہزار روپے کیش اور پوری ٹیم کو فٹ بال کٹ فراہم کیا۔

اس موقع پر آزاد فائونڈیشن کے کوچ امجد انجم ،رستم بلوچ بھی موجود تھے ۔نوید حسن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہاکہ صحت مند سرگرمیوں کے فروغ سے معاشرتی برائیوں کا خاتمہ ممکن بنا یا جاسکتا ہے۔

ایسے تقریبات کا انعقاد نوجوانوں کو جسمانی قوت اور معاشرے سے برائیوں کا خاتمہ کرکے قیام امن میں مدد گار ثابت ہوسکتیں ہیں اس موقع پر آزاد فائونڈیشن کے چیف ایگزیگٹیو نوید حسن نے اعلان کیا کہ بہت جلد شرافی محمڈن کے تعاون سے اسی گرائونڈ پر آل کراچی فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائیگا۔

جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر