آل ملیر شہید عبداللہ مراد فٹ بال ٹورنامنٹ

Football Tournament

Football Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کلمت اسٹار فٹ بال کلب کے زیر اہتمام کاٹھور کلمتی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے تعاون سے سراج احمد گوٹھ کاٹھور میں جاری “آل ملیر شہید عبداللہ مراد سیون سائیڈ فٹ بال ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں ملیر یونین نے میزبان کلمت اسٹار کو پنالٹی ککس پر 6-5سے شکست دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

سیمی مقابلے میں کھیل کے دوران مقررہ وقت کوئی بھی ٹیم گول اسکور کرنے میں ناکام رہی دونوں ٹیموں نے گول کرنے کے کئی یقینی مواقع ضائع کئے میچ کے اختتام پر سیمی فائنل مقابلے کے مہمان خصوصی معروف سماجی رہنماء قادر بخش بلوچ سے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعاوف کرایا گیا اس موقع پر چیئر مین کلمت اسٹار فٹ بال کلب محمد اسماعیل بلوچ ،شعیب بلوچ ،سیکریٹری کلمت اسٹار اقبال ہاشمی ،ٹورنامنٹ آرگنائزر ناصر روشن و دیگر موجود تھے اس موقع پر مہمان خصوصی قادر بخش بلوچ نے سیمی فائنل مقابلے کا بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ اور 2ہزار روپے کیش ملیر یونین کے گول کیپر آفتاب کو پیش کیا ۔ٹورنامنٹ کا فائنل آج کھیلا جائیگا ۔اس میچ میں ریفریز کے فرائض شکیل نے اپنء معائونین کے ہمراہ انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر اقبال ہاشمی اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔