آل ملیر شہید عبداللہ مراد سیون سائیڈ فٹ بال ٹورنامنٹ

Football Tournament

Football Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کلمت اسٹار فٹ بال کلب کاٹھور کے زیر اہتمام کلمت ویلفیئر کمیٹی کے تعاون سے جاری آل ملیر شہید عبداللہ مراد سیون سائیڈ فٹ ب ل ٹورنامنٹ میں مزید دو میچوں کے فیصلے ہو گئے۔ کھیلے گئے پہلے میچ میں دُر محمد بلو نے مد مقابل ینگ اسٹوڈنٹس کو پنالٹی ککس پر 5-4سے شکست دیدی مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

دوسرے میچ میں احمد دائود کلب نے کاظم آباد اسپورٹس کو بھی پنالٹی ککس پر 4-3سے زیر کر دیا۔اس موقع پر میچ کمشنر ناصر روشن اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل بھی موجود تھے۔