آل ملیر شہید عبداللہ مراد سیون سائیڈ فٹ بال ٹورنامنٹ

Football

Football

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کلمت اسٹار فٹ بال کلب اور الیون اسٹار فٹ بال کلب کاٹھور ڈسٹرکٹ ملیر کے زیر اہتمام جاری آل ملیر شہید عبداللہ مراد سیون سائیڈ فٹ بال ٹورنامنٹ میں ینگ نورانی نے لعل الیون کو 5-1سے شکست دیدی، فاتح ٹیم کے سمیع نے دو جبکہ یاسر، شاہد اور فقیر محمد نے ایک ایک گول اسکور کئے۔

ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں ولی اسپورٹس نے خاصخیلی برادرز کو 4-0سے زیر کردیا ولی اسپورٹس انس نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3گول اسکور کرکے ہیٹ ٹرک مکمل کی جبکہ شاہنواز نے ایک گول اسکور کئے ۔کھیلے گئے تیسرے میچ میں میزبان کلب کلمت اسٹار اور احمد دائود کا مقابلہ بغیر کسی کول کے برابری پر ختم ہوگیا اب یہ میچ دوبارہ کھیلا جائیگا ۔کھیلے گئے میچوں میں میچ کمشنر ناصر روشن اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔