فٹ بال ٹورنامنٹ میں صاحبداد محمڈن اور کورنگی بلوچ کی کوارٹر فائنل میں انٹری

Football Tournament

Football Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) محمدی اسپورٹس فٹ بال کلب ملیر کے زیر اہتمام جاری آل کراچی کیپٹن صفر میمن یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں 2ٹیمیں کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔

پہلے کوالیفائنگ رائونڈ میچ میں صاحبداد محمڈن نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد بلوچ یوتھ ملیر کو پنالٹی ککس پر 4-3سے شکست دیکر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی جبکہ دوسرے میچ میں کورنگی بلوچ نے مد مقابل ٹورنامنٹ میں مضبوط ٹیم ماری پور بلوچ کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 1-0سے زیر کرکے کوارٹر فائنل میں انٹری دی فاتح ٹیم کی جانب سے اسماعیل نے فیصلہ کن گول اسکور کیئے۔

کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض خالد ممتاز جمی ،نصیر عمر اور عبدالغفور نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر جاوید میمن اور میڈیا کواردینٹر شیر افضل تھے۔