فٹ بال ٹورنامنٹ، مسلم اسٹار لانڈھی نے اورنگی شہباز کو شکست دیدی

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) شمع مسلم فٹ بال کلب اورنگی ٹائون کے زیر اہتمام جاری “آل کراچی شمع مسلم انوی ٹیشن فٹ بال ٹورنامنٹ “میں مسلم اسٹار لانڈھی نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد اورنگی شہباز کلب کو 1-0سے شکست دیدی۔

مسلم اسٹار کی جانب سے جان عالم کے خوبصورت کراس پر فہد نور نے خوبصورت اور فیصلہ کن گول کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں نہایت اہم کردار ادا کیا کھیل کے دوران مسلم اسٹار کے کھلاڑیوں نے گول کرنے کے کئی مواقع ضائع کر دیئے۔