حاجی سید بابو شاہو استاد دائود شیدی فٹ بال ٹورنامنٹ میں چنیسر بلو کی سیمی فائنل تک رسائی

Daud Shidi Football Tournament

Daud Shidi Football Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ینگ حسینی اور الیون اسٹار فٹ بال کلب کے زیر اہتمام غوثیہ پلے گرائونڈ آگرہ تاج پر جاری آل کراچی حاجی سید با بو شاہ و استاد دائود شیدی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کے پہلے کوارٹر فائنل مقابلے میں چنیسر بلونے مد مقابل ینگ کلری کلب کو اپنے عمدہ کھیل کی بدو لت 2-0سے شکست دیکر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔

فاتح ٹیم کی جانب سے انٹرنیشنل کھلاڑی شہریار لاسی نے دونوں گول اسکور کئے میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی حاجی ہاشم سنگھارا سے کھلاڑیوں کا تعارعف کرایا گیا اس موقع پر چیئر مین ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن سائوتھ ناصر کریم بلوچ ،ممبر ڈسٹرکٹ سائوتھ صادق اور نثار ،علی محمد سومرو ،حاجی عثمان تقی ،استاد ماموں صدیق ،حاجی عبدالخالق ،حاجی عبدالخالق و دیگر موجود تھے اس سے قبل کھیلے گئے پری کوارٹر فائنل میچوں میں کلری اسٹار نے بلے جی بلوچ کو پنالٹی ککس پر 5-4سے شکست دیدی اور دوسرے میچ میں بلوچ یوتھ گارڈن نے بغدادی اسپورٹس کو بھی پنالٹی ککس پر 4-3سے ہرا کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے ان میچوں میں ریفریز کے فرائض نذر شباب ،عبدالباقی ،غلام عباس بلوچ ،بشیر احمد نے انجام دیا جبکہ میچ کمشنر محمد اسلم اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔