فٹ بال ٹورنامنٹ میں شرافی محمڈن اور رئیل میڈرڈ لیاری سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

Football Tournament

Football Tournament

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شرافی محمڈن یوتھ فٹ بال کلب کے زیر اہتمام شرافی اسٹار فٹ بال اسٹیڈیم پر کھیلے جانے والے “پہلا آل کراچی شہید ریاض یادگاری یوتھ فٹ بال ٹورنامنٹ 2016ء “میں مزید دو کوارٹر فائنل کے فیصلے ہوگئے ٹورنامنٹ میں کھیلا جانے والا تیسرا کوارٹر فائنل میزبان شرافی محمڈن یوتھ فٹ بال کلب نے ابراہیم میموریل یوتھ فٹ بال کلب کو شاندار کھیل کی بدولت 4-1سے شکست دیکر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

فاتح ٹیم کے صغیر جادو نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3گول اسکور کئے اور ٹورنامنٹ کی چوتھی ہیٹ ٹرک مکمل کی جبکہ حسام نے ایک گول اسکور کیا ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل معرکے میں رئیل میڈرڈ یوتھ فٹ بال کلب لیاری نے لیاری نیشنل یوتھ فٹ بال کلب کو 4-2سے مات دیکر سیمی فائنل میں انٹری ڈالی فاتح ٹیم کے لال محمد ،جلال ،حسیب اور عبداللہ نے گول اسکور کئے۔

جبکہ حریف ٹیم کی جانب سے شاہ جہاں نے دو گول اسکور کئے ٹورنامنٹ کے اختتام پر مہمان خصوصی کیپٹن صبر ابلوچ فٹ بال کلب سلیم بلوچ اور سلیم پٹھان سے کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا اس موقع پر ٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے سلیم پٹھان نے کھلاڑیوں کو شاندار کھیل پیش کرنے پر کیش انعام سے نوازا ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچ میں ریفری کے فرائض الہی بخش اور میچ کمشنر امجد فوجی اور میڈیا کوارڈینٹر میر حبیب زباد کلمتی نے انجام دیئے۔
جاری کردہ : میڈیا کوارڈینٹر