فٹ بال ٹورنامنٹ میں ملیر ینگ بوائز، نذیر محمڈن اور خیبر مسلم کی کامیابی

Football Tournament

Football Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کورنگی بلوچ فٹ بال کلب کے زیر اہتمام گیٹ فارما کے تعاون سے جاری آل کراچی کورنگی بلوچ چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 3 میچوں کے فیصلے ہوگئے ۔کھیلے گئے پہلے میچ میں ملیر ینگ بوائز نے مد مقابل مضبوط حریف شہزاد محمڈن کو سڈن ڈیتھ پر 6-5سے شکست دیدی ،دوران کھیل مقابلہ 2-2سے برابری پر ختم ہوا ،شہزاد محمڈن کےع

ادل نے 2جبکہ ملیر ینگ بوائز کے عالم نے 2گول اسکور کئے ۔دوسرے میچ میں نذیر محمڈن نے اصلاح بلوچ کو 2-0سے ہرا دیا ،نذیر محمڈن کی جانب سے یاسین نے کھیل کے 35ویں اور یونس نے 70ویں منٹ پر خوبصورت گول اسکور کئے ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں کراچی شہر کی نامور ٹیم خیبر مسلم نے سرحد اسپورٹس کو 2گول اسے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری چوہدری اقبال ،عدنان خان ،جمیل ناز ،محمد اسماعیل اور نذیر نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر گل محمد کامریڈ اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔