ولی محمد ولی یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 2 میچوں کے فیصلے ہو گئے

Football Tournament

Football Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) گل بلوچ یوتھ فٹ بال کلب صدیق گوٹھ شاہ فیصل کالونی کے زیر اہتمام آل کراچی چیئر مین ولی محمد یادگاری انڈر 14 فٹ بال ٹورنامنٹ 2015ء میںمزید 2 میچوں کے فیصلے ہوگئے ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں عمر اسٹار میموریل یوتھ فٹ بال کلب نے لیاری انڈر گرائونڈ یوتھ فٹ بال کلب کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 6-0سے مات دیدی فاتح ٹیم کی جانب سے غفار،شیراز،صمد ،آصف ،سمیر اور فراز نے گول اسکور کئے۔

کھیلے گئے دوسرے میچ میں بلوچ فشر مین لیاری نے صاحبداد یوتھ فٹ بال کلب ملیر کو سخت مقابلے کے بعد 1-0سے زیر کردیا فاتح ٹیم کے اُسامہ نے اپنی انفرادی کوششوں سے گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کیا۔

میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی سماجی و سیاسی رہنماء ماسٹر امام بخش سے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا مہمان خصوصی امام بخش بلوچ نے انڈر 14ٹورنامنٹ کے انعقاد پر ٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ ایونٹ کے انعقاد سے نوجوانوں میں صحت مند سرگرمیاں فروغ پائے گی۔

ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض حمزشیخ اور طارق دوست نے اپنے معائونین کے ہمراہ انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر علی نواز اور حبیب تھے۔