شہید عبداللہ مراد سیون سائیڈ فٹ بال ٹورنامنٹ حکیم سلمان اسپورٹس نے گل محمد اسپورٹس کو مات دیدی

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کلمت اسٹار فٹ بال کلب اور کاٹھور کلمتی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری آل ملیر شہید عبداللہ مراد سیون سائیڈ فٹ بال ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچ میں حکیم سلمان اسپورٹس کلب نے مد مقابل گل محمد اسپورٹس کلب کو 2-0سے شکست دیدی، فاتح ٹیم کے مختار اور ثناء نے گول اسکور کئے کھیل کی خاص بات گل محمد اسپورٹس کے گول کیپر نعمان کا عمدہ کھیل تھا جنہوں نے کئی یقینی گول بچائے۔

میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی پیپلز پارٹی یوسی کاٹھور کے رہنماء عبدالغفور بلوچ اور عبدالصمد بلوچ سے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر ٹورنامنٹ آرگنائزر ناصر روشن بھی موجود تھے ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض ساجد نے اپنی معائونین کے ہمراہ انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر ناصر روشن اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔