فٹ بال ویڈیو گیم کے لیے ریکنگ جاری، لیونل میسی کا پہلا نمبر

Lionel Messi

Lionel Messi

لندن (جیوڈیسک) فیفا سکسٹین سیریز کے نام سے فٹبال ویڈیو گیمز لانچ کی جا رہی ہے اس کے لیے عالمی شہرت یافتہ فٹبالرز کی رینکنگ جاری کر دی گئی ہے ،جس کے مطابق لیونل میسی نمبر لے گئے۔

انہی کے روایتی حریف سمجھے جانے والے کرسٹیانو رونالڈو کو دوسرا نمبر ملا، لوئس سوآریز حیران کن طور پر تیسرے نمبر کے کھلاڑی بن گئے۔

پچاس کھلاڑیوں کی اس فہرست میں صرف دو انگلش جبکہ سترہ پریمئر لیگ کے سٹار کھلاڑی شامل ہیں ، ریال میڈرڈ میں ریکارڈ مہنگے کھلاڑی گیرتھ بیل چودہ سے تیئسویں نمبر پر چلے گئے ، فٹبال پرستاروں کے لیے بری خبر یہ بھی ہوئی کہ روبن وین پرسی اور ریڈامیل فالکاو اس لسٹ میں جگہ نہ بنا سکے ، ڈیوڈ سلو، تھیاگو سِلوا اور نیمار ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے۔

فٹبال لورز کے دلوں کے تار بجانے والی یہ ویڈیو گیمز “فیفا سکسٹین” بائیس ستمبر کو باقائدہ ریلیز کی جائے گی ، جس کے فیچر سب سے الگ ہوں گے۔