فٹبال ورلڈ کپ: فرانس، بیلجیئم کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا

Football World Cup

Football World Cup

ینٹ پیٹرز برگ (جیوڈیسک) فٹبال ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں فرانس نے بیلجیئم کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔

روس میں جاری فٹبال ورلڈ کپ آخری مرحلے میں داخل ہوگیا ہے جہاں سیمی فائنل میں بڑی بڑی ٹیمیں آپس میں مدمقابل ہیں۔

سینٹ پیٹرز برگ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں فرانس نے بیلجیئم کو 0-1 سے شکست دے دی۔

سیمی فائنل کا دلچسپ مقابلہ کھیل کے ابتداء سے ہی سنسنی خیز رہا اور دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر حملے کرتی رہیں لیکن پہلے ہاف میں کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی۔

کھیل کے 51 ویں منٹ میں فرانس کے سیموئل نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی جو کے کھیل کے اختتام پر برقرار رہی جب کہ میچ کے دوران دونوں ٹیموں کو 5 کھلاڑیوں کو ریفری نے یلو کارڈ دکھائے۔

فرانس کا مقابلہ فائنل میں کل انگلینڈ اور کروشیا میں سے جیتنے والی ٹیم سے 15 جولائی کو ہو گا۔