مشیر خارجہ کا روس، نیوزی لینڈ اور کوریا کے وزرائے خارجہ سے رابطہ

Sartaj Aziz

Sartaj Aziz

اسلام آباد (جیوڈیسک) سر تاج عزیز کا روس، نیوزی لینڈ اور کوریا کے وزرائے خارجہ کو ٹیلی فون۔ نیوکلیئر سپلائر گروپ میں پاکستان کی رکنیت کی حمایت کی درخواست۔

نیو کلیئر سپلائر گروپ کی رکنیت کے لیے غیر امتیازی طریقہ کار اختیار کرنے کا مطالبہ۔ تینوں وزراء خارجہ کا نیو کلیئر سپلائرز گروپ میں توسیع کیلئے پاکستان کی سوچ کی حمایت۔

اس سے پہلے ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ تسنیم اسلم نے نیو کلیئر سپلائرز گروپ کے رکن ممالک کے سفیروں کو بریفنگ دی۔ سفیروں کو بتایا گیا کہ پاکستان کی نیو کلیئر سپلائر گروپ کی رکنیت کیلئے درخواست مضبوط بنیادوں پر ہے۔

پاکستان کا تکنیکی تجربہ، صلاحیت اور ایٹمی عدم پھیلاؤ کیلئے عزم واضح ہے۔ تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ کسی ملک کیلئے شرائط میں نرمی خطے کے اسٹریٹجک استحکام پر منفی اثر مرتب کرے گی۔